Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

مدینہ ریجن میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں غیرملکی گرفتار

ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کیا گیا ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں مدینہ ریجن پولیس نے ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا’ زیر حراست پاکستانی شہری شکیل احمد اقبال کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
سعودی حکام  جرائم کی روک تھام کے لیے خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کے الزام میں گرفتار ملزمان کے ناموں اور ان کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں قانون کے تحت ہراساں کرنے کے جرم کا ارتکاب کرنے والے کو دو سال  قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ یا ان دو میں سے ایک کی سزا ہے۔

شیئر: