Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ریاض میں لڑکی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں غیرملکی گرفتار

اینٹی سائبر کرئم کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا (فوٹو: سبق)
سعودی دارالحکومت ریاض میں سکیورٹی فورس نے ایک لڑکی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
سبق نیوز نے محکمہ امن عامہ کےبیان کے حوالے سے بتایا مملکت میں مقیم شامی شہری کو اینٹی سائبر کرائم کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
ملزم کو ابتدائی قاونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں سوشل میڈیا کے ذریعے دوسروں کو نقصان پہنچانا، انہیں ہراساں کرنا،بلیک میل کرنا یا تشہیر کرنا سائبر کرائم میں شمار ہوت اہے جس پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

شیئر: