Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

ریاض ایئرپورٹ پر جہاز رن وے سے پھسل گیا

’واقعے سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو صحیح سلامت اتارلیا گیا‘ ( فائل فوٹو: سبق)
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کہا ہے کہ ناس ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعے سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو صحیح سلامت اتارلیا گیا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’واقعے اتوار کے روز کا ہے جب جہاز رن وے سے پھسل کر ٹرک سے نکل گیا اور مٹی  میں جاکر رک گیا‘۔
’مسافروں کو اتارنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا اور بعد ازاں اسے مخصوص جگہ پر کھڑا کر دیا گیا‘۔

شیئر: