Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب سے غزہ کی مدد کے لیے 47 واں طیارہ مصر روانہ

’طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘ (فوٹو: سبق)
غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت سعودی عرب سے 47 واں طیارہ آج جمعرات کوروانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سے مصر کے العریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں مختلف امدادی سامان موجود ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘۔
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے فضائی امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سمندری ذریعے سے بھی ضروری اشیا کی ترسیل جاری ہے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عوامی عطیات مہم جاری ہے۔
 

شیئر: