Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جود بخاری نے ایشین بلئرڈ چیمپئن شپ میں کانسی تمغہ جیت لیا

’ایشین بلئرڈچیمپئن شپ برائے خواتین میں 12 ملکوں کی ٹیمیں شریک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں خواتین کے لیے منعقد ایشین بلئرڈ چیمپئن شپ میں سعودی کھلاڑی جود بخاری نے کانسی تمغہ حاصل کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایشین بلئرڈچیمپئن شپ برائے خواتین میں 12 ملکوں کی ٹیمیں شریک ہیں۔
ریاض میں جاری بلئرڈ چیمپئن شپ گزشتہ 21 اپریل سے جاری ہے اور آج 25 اپریل کو ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ جود بخاری پہلی سعودی اور خلیجی خاتون ہیں جو ایشین بلئرڈ چیمپئن شپ میں تمغہ حاصل کر رہی ہیں۔
دوسری طرف سعودی فیڈریشن کے سربراہ ڈاکٹر ناصر الشمری نے جود بخاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایشیا کی سطح پرکانسی تمغے کا حصول سعودی خواتین کے لیے اعزاز ہے‘۔

شیئر: