Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان کی امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد

شاہ سلمان نے عید مبارک باد ٹوئٹر(ایکس) اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔ (فوٹو عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ  سلمان بن عبدالعزیز  نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اپنے اکاؤنٹ پر خادم حرمین شریفین نے عید پیغام میں کہا ہے کہ  ’میں آپ سب کو عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ماہ مبارک ملنے اور عبادات کرنے کے انعام پر عید کی خوشیاں نصیب ہوئیں اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ واپس لائے تاکہ ہم دوبارہ ماہ رمضان کے روزے رکھیں اور عبادت کریں‘۔
شاہ سلمان نے کہا کہ  ’ہم اس عید کے مبارک موقع پر اللہ سے دعا گو ہیں کہ  وہ ہمارے، عرب، مسلم اقوام اور پوری دنیا میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھے‘۔
پیغام کے آخر میں خادم حرمین شریفین  شاہ  سلمان بن عبدالعزیز نے ’وكل عام وأنتم بخير‘ کہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: