Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مکہ ریجن کے کئی علاقے سنیچر کو بارش کی زد میں رہیں گے

شہری دفاع نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر کو مکہ مکرمہ ریجن میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ طائف،میسان، اضم، العرضیات، الخرمہ، رنیہ، تربہ اور المویہ بارش کی زد میں رہیں گے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اورغیرملکیوں سے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’دمام میں ہونے والی بارش کے حوالے سے جو باتیں کی جارہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ ماضی میں اس سے زیادہ بارش ہو چکی ہے‘۔
حسین القحطانی کا کہنا تھا’ مشرقی ریجن میں گزشتہ منگل کو 53.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ ماضی میں اسے سے زیادہ بارش کبھی نہیں ہوئی جوغلط ہے۔
ترجمان  نے مزید کہا کہ ’سال 2018 میں دمام شہر میں ہونے والی بارش 58.9 ملی میٹر تھی جو گزشتہ ہفتے سے 5 ملی میٹر زیادہ تھی‘۔
واضح رہے گزشتہ منگل کو مشرقی ریجن کے شہر دمام اور الخبرمیں طوفانی بارش کے حوالے سے سوشل میڈیا پرکہا جارہا تھا کہ ماضی میں اتنی زیادہ بارش کبھی نہیں ہوئی۔

شیئر: