Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب نے یوکرینی متاثرین کے لیے مزید 43 ٹن امدادی سامان بھیج دیا

21 واں طیارہ یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کا 21 واں طیارہ منگل 16 اپریل کو یوکرینی عوام کےلیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 43 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔
 شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت بھیجے گئے امدادی سامان میں بجلی کا سامان شامل ہیں۔
یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے تاریخی کردار کے فریم ورک کے تحت آتا ہے جو دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کے ساتھ مختلف بحرانوں اور مصائب میں کھڑا رہنے کے حوالے سے ہے۔

شیئر: