Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یوکرین کے لیے امدادی مہم جاری

امدادی طیارے میں بجلی کے آلات و دیگر سامان شامل ہے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یوکرین کے جنگ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودیہ ایئرلائن کا 19 واں طیارہ پولینڈ کے سرحدی علاقے پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوکرینی متاثرین کی امداد کے حوالے سے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے روانہ کیے جانے والے امدادی طیارے میں 51 ٹن سامان ارسال کیا گیا۔
امدادی سامان میں وہاں کے موسم اورمتاثرین کی  ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ارسال کی جانے والی اشیا جن میں بجلی کے آلات اوردیگر سامان شامل ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے 18 طیارے یوکرینی متاثرین کے لیے ارسال کیے جاچکے ہیں۔ امدادی مہم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

شیئر: