Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 ستمبر ، 2026 | Tuesday , September   22, 2026
منگل ، 22 ستمبر ، 2026 | Tuesday , September   22, 2026

مسجد الحرام میں دراز قامت زائر کی ویڈیو وائرل

مسجد الحرام میں ایک دراز قامت زائر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
العربیہ کے مطابق دراز قامت شخص کی شناخت نہیں ہوسکی البتہ شکل وصورت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ افریقی نژاد ہیں۔
اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر مذکورہ زائر دنیا کے طویل قامت افراد میں سے ایک ہو سکتے ہیں۔
العربیہ کے مطابق دراز قامت شخص کا قد اندازاً دو ڈھائی میٹر تک ہے جبکہ زائرین میں منفرد اور نمایاں ہونے کی وجہ سے بے شمار لوگوں نے طواف کرتے ہوئے ان کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

شیئر: