Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سوشل میڈیا پر آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنے والا گرفتار

’مذکورہ شخص نے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے آداب عامہ اور معاشرتی اقدار کے علاوہ صنفی میلان پر اکسانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص نے سوشل میڈیا پر بے راہ روی پر مبنی اور اخلاق باختہ مواد شیئر کیا ہے‘۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی ہے‘۔
’وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر اس کی شناخت کی گئی اور اسے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس سے تفتیش جاری ہے‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار شدہ شخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: