جدہ: چوہدری خوش اختر سبحانی کے اعزاز میں افطارڈنر
چوہدری اکرم کے زیر اہتمام تقریب میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
جدہ(جاوید راہو) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد اکرم نے سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری خوش اختر سبحانی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیاجس میں پاکستان یوتھ کونسل کے ملک منظور حسین اعوان،چوہدری فاروق انجم ، سینئر مسلم لیگی رہنماملک محی الدین اعوان،چوہدری اعظم،چوہدری وحید ، چوہدری عنایت جاڑا، چوہدری شہباز احمد،ملک وقاص ، پاکستان یوتھ کونسل کے ملک سجاد اعوان، پاک میڈیا گروپ کے صدر چوہدری رضوان،مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماچوہدری ریاض گھمن، بزنس کمیونٹی سے چوہدری افضل گوندل، چوہدری قیصر گوندل،پنجاب ٹیچر یونین کے سابق صدر سید مہدی شاہ،ملک شانی بوچھال،پاکستان یوتھ کونسل کے ملک اعجاز اعوان کے علاوہ کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری خوش اختر سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی یہ محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔ جدہ سے ہمیشہ ہی ہمیںمحبت ملی ہے۔ جدہ کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔