Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
تازہ ترین

نئے بحری جہاز جلالۃ الملک حائل کی وصولی

سعودی بحریہ کے سربراہ جنرل فہد بن عبد اللہ الغفیلی نے سعودی نیوی میں شامل ہونے والے نئے جنگی جہاز ’جلالۃ الملک حائل‘ وصول کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رائل سعودی نیوی میں شامل ہونے والا بحری جنگی جہاز جلالۃ الملک حائل سپین میں تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے سعودی نیوی میں شامل ہونے والا بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل‘ السروت پروجیکٹ کے تحت تیار ہونے والا جہاز ہے، اس سے قبل جلالۃ الملک حائل، جلالۃ الملک الجبیل، جلالۃ الملک الدرعیہ اور جلالۃ الملک جازان کے ناموں سے جہاز سعودی بحری بیڑے میں شامل کئے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ’سروات پروجیکٹ‘ اسپینی کمپنی ’نونتیا‘ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد سعودی رائل نیوی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

شیئر: