Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

طائف میں پیٹرول سٹیشن سے گاڑی چرا کر بھاگنے والا گرفتار

ملزم نے فرار ہوتے وقت دو گاڑیوں کو ٹکر بھی ماری تھی۔ (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
طائف میں پیٹرول سٹیشن سے گاڑی چرا کر فرار ہونے والے سعودی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے فرار ہوتے وقت دیگر گاڑیوں کو ٹکر بھی ماری تھی۔
عاجل نیوز نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ طائف ریجن میں ایک شخص نے پیٹرول سٹیشن کے باہر گاڑی سٹارٹ حالت میں چھوڑ کر کچھ لینے کے لیے سامنے دکان میں گیا اسی اثنا میں ملزم کھلی گاڑی میں سوار ہوکر اسے لے کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے فرار ہوتے وقت تیز رفتاری کی وجہ سے سامنے کھڑی ہوئی ایک گاڑی کو بھی ٹکر ماری اور سٹیشن سے باہر نکلنے کے دوران وہاں موجود سرکاری گاڑی کو بھی ہٹ کیا۔
پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے مفرور کے بارے میں علاقے میں موجود پولیس یونٹس کو مطلع کر دیا جس کی وجہ سے ملزم کو علاقے سے فرار ہونے کا موقع نہیں ملا۔
ملزم کو گرفتار کر کے اس کا کیس ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کرنے کے بعد مقدمہ کرمنل کورٹ میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: