Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 9 غیر ملکی گرفتار

جھگڑے کی ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی دارالحکومت ریاض میں پولیس کے ادارہ کرمنل انویسٹی گیشن نے عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث فلپائن اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے 9 ملزمان کو شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔
تمام افراد کو پراسکیوٹر جنرل کے حوالے کردیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
علاوہ ازیں پولیس سائبر قانون کی خلاف ورزی، جھگڑے کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے شخص کو بھی تلاش کر رہی ہے۔

شیئر: