Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

حائل ریجن میں وزارت صحت اور بلڈ بینک کی عطیہ خون مہم

موبائل بلڈ بینک کے ذریعے مختلف عوامی مقامات عطیہ دینے کی سہولت موجود ہے(فوٹو، سبق)
حائل ریجن کے ادارہ امور صحت اور فلاحی تنظیم کے تعاون سے عطیہ خون کی عوامی مہم شروع کی گئی ہے۔ وزارت کی موبائل ٹیمیں مختلف عوامی مقامات پرخون کے عطیات جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت نے عطیہ خون مہم کے دوران مختلف عوامی مقامات پر بلڈ بینک کے موبائل یونٹس کو پہنچا دیا ہے ۔ حائل میں شہزادہ سعود بن عبدالمحسن واکنگ ٹریک پر بلڈ بینک کے موبائل یونٹ میں کافی لوگوں نے خون کا عطیہ دیا۔
اس حوالے سے ریجنل ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ عوامی مہم کا مقصد لوگوں میں خون کا عطیہ کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے تاکہ ضرورت مند افراد کو فوری طورپر خون فراہم کیا جاسکے۔
موبائل بلڈ بینک میں موجود اہلکاروں کا کہنا تھا کہ عوامی مہم کافی کامیاب رہی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دینے میں حصہ لیا۔ بلڈ بینک کے تعاون سے دیگر علاقوں میں بھی عطیہ خون مہم شروع کی جائے گی۔

شیئر: