Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

عازمین حج کے لیے36 بلڈ بینک اور23 لیباریٹریاں

سعودی وزارت صحت نے مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ و عرفات) کے ہسپتالوں میں بلڈ بینک اور مریض عازمین کی سہولت کے لیےلیباریٹریاں قائم کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہےکہ منی، مزدلفہ، عرفات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں 23 لیباریٹریاں قائم کی ہیں جبکہ  36 بلڈ بینک کھولے گئے ہیں۔ 
علاوہ ازیں مشاعر مقدسہ کے ہسپتالوں کی لیباریٹریوں کو ای ہاسپٹل سسٹم سے مربوط کردیا گیا ہے تاکہ لیباریٹری ٹیسٹ کے نتائج درست ہوں اور دقیق ترین سسٹم کے مطابق نتائج برآمد ہوں۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہےکہ مشاعرمقدسہ کی لیباریٹریوں کو ای سپیشلسٹ سسٹم سے بھی مربوط کیا گیا ہے۔ اس سے ان کی افادیت موثر اور زیادہ ہوگئی ہے۔ 

شیئر: