Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی سفارتخانے کے تحت اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں افطار دسترخوان

سفارت خانے کے حکام نے افطار دسترخوان پر آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے پاکستان میں سعودی سفارت حانے کے تعاون سے خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کے تحت اسلام آباد میں افطار پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کا انعقاد اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں کیا گیا جس کا انتظام سعودی سفارت خانے کی جانب سے کیا گیا تھا۔
اس موقع پر سعودی سفارت خانے کے شعبہ مذہبی امور کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے افطار دسترخوان پر آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔

خادم حرمین شریفین افطار پروگرام ہر برس مختلف ممالک میں کیا جاتا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

خیال رہے رمضان المبارک کے دوران سعودی وزارت اسلامی امور و دعوۃ کی جانب سے خادم حرمین شریفین افطار پروگرام ہر برس مختلف ممالک میں کیا جاتا ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز افطار پروگرام کے تحت  ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر عوامی سطح پر افطار دسترخوان سجایا جاتا ہے۔

شیئر: