Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزارت اسلامی امور کے تحت انڈونیشیا میں سب سے بڑا افطار دسترخوان

وزارت کو’موری‘ انسائیکلوپیڈیا آف وریکاڈز سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور اور دعوۃ والارشاد کو انڈونیشیا میں سب سے بڑا افطار دسترخوان لگانے پر’موری‘ انسائیکلوپیڈیا آف وریکاڈز سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے اس سال خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کے تحت لگائے جانے والے افطار دسترخوان کی مجموعی لمبائی 2500 میٹر تھی۔
افطار دسترخوان آسیان ممالک کی سطح پر سب سے بڑا افطار دسترخوان قرار دیا گیا جس پر انڈونیشیا کی تنظیم موری کی جانب سے سعودی سفارتخانے کے دینی امور کے اتاشی احمد الحازمی کو سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
اس موقع پر احمد الحازمی نے بتایا کہ افطار دسترخوان انڈونشیا کے جنوبی ریاست سولاویسی میں سجایا گیا جس میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ جامعات کے سربراہان اور عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطار دسترخوان سے 15 ہزار سے زیادہ افراد نے استفادہ کیا۔
دوسری جانب سے مکاسر کے گورنر دانی فومتنتو نے کہا انڈونشیا کے حکمران اور عوام ہمیشہ مملکت کی قیادت کے لیے دعا گو رہتے ہیں۔ اس افطار دسترخوان پر ہم سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے وزارت اسلامی امور کی جانب سے گزشتہ برس انڈونیشیا کے شہر ’بادانگ‘ میں 12 سو میٹر کا افطار دسترخوان سجایا تھا جس سے 8 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوئے تھے۔

شیئر: