Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی شہری کا طائف میں الشفا پہاڑ پر سالمن فش فارم

فش فارم کے لیے بہت سوچ سمجھ کر الشفا کا انتخاب کیا۔ (فوٹو العربیہ چینل)
ایک سعودی شہری نے طائف میں الشفا پہاڑ پر سالمن فش فارم قائم کیا ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فارم کے مالک وابل الشریف نے بتایا فش فارم  الشفا پہاڑ پر 67 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہے۔

وابل الشریف نے بتایا کہ فارم میں جدید سہولتیں موجود ہیں اور اسے وقت کے ساتھ مزید جدید بنایا جا رہا ہے۔ 

فارم میں مچھلیوں کی سالانہ پیداوار ایک ہزار ٹن ہے (فوٹو العربیہ چینل)

سعودی شہری کا کہنا تھا سالمن فش ٹھنڈے مقامات اور میٹھے پانی میں رہتی ہے اس لیے بہت سوچ سمجھ  کے بعد طائف کے اس پہاڑی علاقے الشفا کا انتخاب کیا۔
فارم کے مالک نے کہا  فی الوقت فارم میں مچھلیوں کی سالانہ پیداوار ایک ہزار ٹن ہے جبکہ دوسرے مرحلے سالانہ پیداوار 3500  ٹن تک پہنچنے کی امید ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: