Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی شہری کے فش فارم میں سالانہ 40 ٹن مچھلی کی پیداوار

بڑی تعداد میں سیاح یہاں آکر قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں نجران ریجن کے نواحی قصبے ’الحرشف‘ کے سعودی شہری نے فش فارمنگ میں کامیابی حاصل کرلی۔
یہ فش فارم نہ صرف علاقے کی شناخت بن گیا بلکہ اندرون اوربیرون مملکت سے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نجران ریجن کی کمشنری حبونا کے قصبے الحرشف میں رہنے والے سعودی شہری محمد صالح آل سوید کا کہنا ہے کہ’ فش فارمنگ کا تجربہ کامیاب رہا۔ اس کے فارم میں بلطی (تلاپیہ ) مچھلی کی سالانہ پیداوار 40 ٹن تک پہنچ گئی ہے‘۔ 

 منصوبے کی توسیع کے لیے زرعی ترقیاتی فنڈ سے رجوع کیا (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی شہری کا کہنا تھا کہ’ فش فارمنگ کا آغاز شوقیہ طورپرپانچ برس قبل کیا تھا۔ ابتدا میں فارمنگ کےلیے جو تالاب بنایا تھا،اس سے موسم سرما میں مچھلیوں کی پیداوارمتاثر ہوتی تھی بعدازاں وادی میں ایک ڈیم تعمیر کرنا پڑا جہاں مچھلیوں کی بریڈنگ کے تمام انتظامات کیے گئے‘۔  
فش فارم کے مالک محمد صالح آل سوید نے بتایا کہ’ فارم کے منصوبے کی توسیع کے لیے زرعی ترقیاتی فنڈ سے رجوع کیا جہاں منصوبے کو دیکھتے ہوئے ڈھائی لاکھ ریال کی امداد کی گئی جس سے فارم کے توسیعی منصوبے پرعمل کیا جس کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے‘۔ 
سعودی شہری نے منصوبہ کامیاب ہونے کے بعد باقی اراضی پر کافی کے 250 پودوں کی کاشت کی ہے۔
علاوہ ازیں علاقے کو خوبصورت اورجاذب نظربناتے ہوئے اسے ایک تفریحی مقام میں تبدیل کردیا جس کے باعث نہ صرف اندرون مملکت بلکہ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں سیاح فارم پرآتے ہیں اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

شیئر: