سعودی قیادت کی طرف سے شارجہ کے حکمران کو تعزیت
’سعودی قیادت نے شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی سے شیخ صقر بن راشد القاسمی کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ صقر کی وفات کی المناک خبر ملی ہے‘۔
’ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے‘۔