سعودی عرب کی طرف سے بوسنیا میں افطار دستر خوان
’بوسنیا میں 30 ہزار روزہ داروں کو افطار کرایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
بوسنیا کے دار الحکومت سرائیوو کی شاہ فہد مسجد میں افطار پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت اسلامی أمور کے تحت منعقد ہونے والے إفطار پروگرام کی نگرانی بوسنیا میں سعودی سفارتخانے نے کی ہے۔
إفطار دستر خوان میں ایک ہزار روزہ داروں نے شرکت کی ہے جبکہ کیمپ میں سعودی قہوہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
دستر خوان میں شرکت کرنے والے روزہ داروں نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین پروگرام برائے إفطار کے تحت بوسنیا میں 30 ہزار روزہ داروں کو إفطار کرایا جائے گا۔