شاہ سلمان نے قومی فلاحی مہم شروع کرنے کی منظوری دیدی
’قومی فلاحی مہم احسان پورٹل کے ذریعہ رمضان کے آخر تک چلے گی‘ (فوٹو : سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قومی فلاحی مہم جمعہ 15 مارچ کو شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی فلاحی مہم احسان پورٹل کے ذریعہ رمضان کے آخر تک چلے گی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز رمضان المبارک میں فلاحی کاموں کو فروغ دینے اور سماجی کفالت کو پروان چڑھانے کے لیے مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا احسان پورٹل کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا ہے کہ ’قومی فلاحی مہم چوتھی مرتبہ شروع کی جارہی ہے‘۔
’گزشتہ برس اس کے تحت 760 ملین ریال عطیات جمع ہوئے تھےجن سے 3 لاکھ 98 ہزار مستحقین نے فائدہ اٹھایا ہے‘۔