سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر11 مارچ کو کاروبار کے آغاز پرسونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
تواصل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 228.62 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ اتوار کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 228.62 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 261.77 ریال، 22 قیراط ایک گرام 239.50 اور 18 قیراط 195.96 ریال رہی ہے۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 261,270 ریال میں دستیاب رہا۔