Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اتوار کو رویت ہلال کا قوی امکان  ہے: مجمعہ رصد گاہ

’رصد گاہ کے ماہرین نے چاند دیکھنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
 مجمعہ یونیورسٹی رصد گاہ نے کہا ہے کہ کل اتوار کو سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں رمضان کا چاند دیکھاجاسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رصد گاہ کے ماہرین نے چاند دیکھنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
رصد گاہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرم، مدینہ منورہ اور تبوک میں اتوار کے روز سورج غروب ہونے کے بعد 13 منٹ تک ہلال افق پر موجود رہے گا‘۔
’جبکہ الحریق، البکیریہ اور حائل میں رمضان کا ہلال 12 منٹ تک افق پر رہے گا‘۔
’اسی طرح ریاض، حریملا ، حوطۃ بنی تمیم، حفر الباطن اور عرعر میں چاند 11 منٹ تک رہے گا‘۔
رصد گاہ نے کہا ہے کہ ’اس اعتبار سے قومی امکان ہے کہ کل رمضان کاچاند کا نظر آئے گاتاہم ماسمیاتی عوامل رویت ہلال میں مانع ہوسکتے ہیں‘۔

شیئر: