شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی اور برازیلی وزرائے خارجہ کا رابطہ غزہ کی صورتحال پر گفتگو
دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فائل فوٹو: اے ایف پی )
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو امریکی ہم منصب انتونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح میں ہونے والی پیش رفت، اس کی سکیورٹی اور انسانی ہمدردی کے اثرات سے نمنٹے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو برازیل کے ہم منصب مورو ویرا نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔