شہزادہ فیصل بن فرحان کی عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت
’عرب لیگ کے تحت وزارتی سطح کا اجلاس صومالیہ کے حوالے سے منعقد ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان عرب لیگ کے تحت وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے تحت وزارتی سطح کا ایک اجلاس صومالیہ کے حوالے سے منعقد ہوا ہے۔
صومالیہ کی سالمیت، وحدت اور بیرونی مداخلت سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے عرب لیگ نے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب لیگ کے صدر دفتر قاہرہ میں دوسرے اجلاس میں بھی شرکت کی ہے جو عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ترکیہ کی مداخلت کی روک تھام کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔
وزارتی کمیٹی عرب ممالک کے باہمی مسائل اور مشترکہ جد وجہد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ریاستوں کی خود مختاری اور عالمی قوانین کے مطابق ان کے احترام پر زور دیا ہے۔
عرب وزرا نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی غور وخوض کیا ہے۔
اجلاس میں عرب لیگ میں سعودی عرب کے مندوب عبد العزیز المطر اور وزیر خارجہ کے دفتر کے سربراہ ولید السماعیل نے بھی شرکت کی ہے۔