Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بدر بن صالح آل الشیخ دینی امور کے سیکریٹری مقرر

وہ اپنے فرائض کے ساتھ دینی امور کے سربراہ کے سکریٹری کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے‘
حرمین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے بدر بن صالح آل الشیخ کو دینی امور کے سربراہ کا سیکریٹری مقرر کیا ہے۔
وہ اپنے فرائض کے ساتھ دینی امور کے سربراہ کے سیکریٹری کے طور پر بھی فرائض انجام دیں گے۔
اس موقع پر بدر بن صالح آل الشیخ نے دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مجھے حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کے معاملات، آئمہ، موذنین، دروس قرآن کے حلقہ جات اور دیگر أمور کی خدمت کا موقع فراہم کیا گیا ہے‘۔
’انہوں نے دینی امور کے سربراہ کے فیصلے کو عزت افزائی اور ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعتماد سے ہمیں دوگنی محنت اور مزید توجہ سے کام کرنا ہوگا تاکہ سعودی قیادت کی امنگوں کے مطابق زائرین مسجد الحرام کی خدمت اور اسلام کے پیغام کو دنیا تک پہنچایا جائے‘۔

شیئر: