Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

مسجد نبوی میں روضہ اطہر کے قالین تبدیل کردیئے گئے

حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد نبوی میں روضہ اطہر کے قالین تبدیل کرلئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں روضہ اطہر کے قالین تبدیل کئے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’روضہ اطہر میں نئے اور انتہائی نفیس قسم کے قالین بچھادیئے گئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں لاکھوں زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں‘۔
’انتظامیہ زائرین مسجد نبوی کو بہترین خدمات اور تمام سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر چکی ہے‘۔

شیئر: