Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اکشے کی فلم ریلیز نہ ہونے سے شاہ رخ کو فائدہ

ممبئی ....اداکار شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فلمیں اب باکس آفس پر ایک ساتھ ریلیز نہیں ہوں گی۔ شاہ رخ اور انوشکا شرما کی جوڑی والی فلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ پہلے 15اگست کو ریلیز ہونی تھی لیکن کے ہدایت کار امتیاز علی نے اب اپنی فلم کو4 اگست کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اکشے کمار کی فلم ”ٹائلیٹ۔ایک پریم کتھا“ا ور شاہ رخ کی فلم دونوں ایک ہی دن ریلیز ہونے سے بچ گئی ہیں۔انوشکا اور شاہ رخ تیسری بار ساتھ کام کررہے ہیں۔اس سے پہلے دونوں ”رب نے بنا دی جوڑی“ اور ”جب تک ہے جان“ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ جب ہیری میٹ سیجل ریلیز ہوگی تو اس کے ٹھیک 3 دن بعد یعنی ہفتے کے اواخر میں رکشابندھن کی چھٹی ہے اوردوسرے ہفتے کے اواخر میں یوم آزادی کی چھٹی ہوگی۔ فلم تجزیہ نگاروںکے مطابق دونوں فلموں کی ایک ساتھ ریلیز نہ ہونے سے شاہ رخ کی فلم کو زیادہ فائدہ ہوگا۔

شیئر: