Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

چھوٹے کپ میں کافی فروخت نہ کرنے پر کیفے کے خلاف کارروائی

کیفے نے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے چھوٹے کپوں کو چھپا دیا تھا ( فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض میں وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے کافی شاپ میں اضافی آمدنی کے لیے چھوٹے کپ نہ رکھنے پر جرمانہ کر دیا۔
کافی شاپ میں صارفین کو بڑا اور درمیانہ کپ خریدنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ کافی شاپ کے ملازمین کا کہنا تھا کہ چھوٹے کپ ختم ہو گئے ہیں اس لیے وہ بڑے کپ میں ہی کافی فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ریاض میں وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیم کو اطلاع ملی کہ علاقے میں قائم ایک کیفے میں کافی کے لیے چھوٹے کپ فراہم نہیں کیے جاتے جس کی وجہ سے صارفین کو بڑے کپ پر اضافی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے کیفے کا دورہ کیا جہاں چھپا کر رکھے گئے بڑی تعداد میں موجود چھوٹے کپ برآمد کر لیے۔
وہاں موجود صارفین نے وزارت کی ٹیم کو بتایا کہ کیفے میں کافی عرصے سے چھوٹے کپ میں کافی دینا بند کر دی تھی۔
صارفین کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی چھوٹا کپ طلب کیا جاتا تو یہی جواب ملتا کہ کپ ختم ہو گیا ہے۔ انہیں بحالت مجبوری بڑے یا درمیانے سائز کے کپ میں کافی لینا پڑتی تھی جس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے کافی شاپ کے مالک کے خلاف کارروائی کی اور انہیں اس امر کا پابند بنایا کہ وہ صارفین کی طلب کے مطابق کافی کے کپ فراہم کریں۔

شیئر: