Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

وزارت تجارت کی نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تفتیشی کارروائیاں

اس کا مقصد سکول کے سامان کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام تھا (فوٹو: ٹوئٹر وزارت تجارت)
سعودی وزارت تجارت کی نگراں ٹیموں نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر رواں ہفتے مملکت کے مختلف علاقوں مں سٹیشنری شاپس اور سکول کا سامان فروخت کرنے والے آوٹ لیٹس کے دو ہزار 490 تفتیشی دورے کیے۔
وزارت تجارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ اس کا مقصد سکول کے سامان کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا تھا‘۔
علاوہ ازیں وزارت تجارت نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران 23 ہزار تفتیشی دورے کیے۔ 33.97 ہزار ناقص مصنوعات مارکیٹ سے اٹھوا دیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ’ 7 ہزار سے زیادہ مختلف برانڈ کی گاڑیاں،26 ہزار سے زیادہ واشنگ مشینیں، ریفریجریٹر، ایئرکنڈیشن اور کھلونے مارکیٹ سے اٹھوائے گئے ہیں‘۔ 
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’مارکیٹ میں موجود کسی بھی ناقص سامان یا خرابی پر صارفین وزارت کی  ویب سائٹ  ’استدعا‘ پر رپورٹ کرسکتے ہیں‘۔ 

شیئر: