Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

پراگ سے سعودی بچی کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقلی

وزارت خارجہ نے بچی کی مملکت منتقلی کی ہدایت دی تھی۔ (فوٹو عاجل)
جمہوریہ چیک کے دار الحکومت پراگ سے بیمارسعودی بچی کو علاج کے لیے ایئرایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کردیا گیا۔
الاخباریہ چینل  کے مطابق  بچی کی مملکت منتقلی کی تمام تر کارروائی پراگ میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے کی گئی۔
واضح رہے سعودی بچی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس پر اہل خانہ نے سعودی سفارتخانے سے رجوع کیا تاکہ بچی کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا جا سکے۔
جمہوریہ چیک میں موجود سعودی سفارت خانے نے وزارت خارجہ کی جانب سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ایئرایمبولینس طلب کی۔
خیال رہے اس سے قبل بھی مختلف ممالک میں بیمار سعودی مرد و خواتین اور بچوں کو طبی مسائل کے باعث فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا  جا چکا ہے
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: