Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

بیمار سعودی خاتون کی ایئر ایمبولینس کے ذریعہ مراکش سے وطن منتقلی

’سعودی خاتون مراکش میں سیاحت کے دوران بیمار ہوگئی تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے ایک بیمار شہری خاتون کو مکمل علاج کے لیے فضائی ایمبولینس کے ذریعے مراکش سے وطن منتقل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مراکش میں سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ ’اعلی قیادت کی ہدایت پر سعودی شہری کو دار الحکومت رباط سے ریاض منتقل کیا گیا ہے‘۔
مراکش میں سعودی سفارتخانے کہا ہے کہ ’مراکش سے سعودی عرب منتقلی کے آپریشن کی براہ راست نگرانی کی ہے‘۔
واضح رہے کہ مذکورہ خاتون مراکش میں سیاحت کے دوران بیمار ہوگئی تھیں۔
 

شیئر: