Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ای اے سپورٹس کے پہلے رمضان ٹورنامنٹ کا اعلان

فائنل میں حصہ لینے کے لیے مجموعی طور پر 16 کھلاڑی کوالیفائی کریں گے (فائل فوٹو شٹرسٹاک)
ای اے سپورٹس نے پہلا رمضان ٹورنامنٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، یہ ٹورنامنٹ 18 سے 29 مارچ تک مقدس مہینے کے دوران منعقد  کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ای اے سپورٹس ایف سی رمضان ٹورنامنٹ کا انعقاد زاویہ گیمنگ کمپنی کے ذریعے ہوگا جو سعودی ای ۔ سپورٹس فیڈریشن کے تعاون سے پیپسی کے زیرتحت کھیلا جائے گا۔
رمضان ایونٹ میں دو متوازی ناک آؤٹ ٹورنامنٹس ہوں گے جس میں  ایک پلے سٹیشن 5 پر ای اے سپورٹس ایف سی 24 کے لیے اور دوسرا ای اے سپورٹس ایف سی موبائل کے لیے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میں حصہ لینے کے لیے مجموعی طور پر 16 کھلاڑی کوالیفائی کریں گے جن میں سے آٹھ، آٹھ کھلاڑیوں اور تخلیق کاروں کے مقابلوں کے  لیے دو ، دو کھلاڑیوں کی جوڑیاں بنائی جائیں گی۔

ای اے سپورٹس ٹورنامنٹ 18 سے 29 مارچ تک کھیلا جائےگا۔ فوٹو عرب نیوز

کنسول(پی ایس۔5 اور 4) ٹورنامنٹ کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شرکاء کے لیے آن لائن ہو گا جبکہ ای اے سپورٹس ایف سی موبائل کے لیے سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، الجزائر، مراکش اور انڈونیشیا کے کھلاڑی شرکت کر سکیں گے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل ریاض کے ایرینا میں براہ راست منعقد ہوگا۔ فائل فوٹو انسٹاگرام

پہلے رمضان ای سپورٹس ٹورنامنٹ کا فائنل ریاض کے سعودی ای۔ سپورٹس فیڈریشن کے ایرینا میں براہ راست منعقد ہوگا۔

شیئر: