Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

یوم تاسیس پر سٹار فٹبالر نیمار اور بنزیما سعودی روایتی لباس میں

یوم تاسیس کی مناسبت الہلال فٹبال کلب اور الاتحاد فٹبال کلب نے جشن مناتے ہوئے سٹار فٹبالروں کی سعودی لباس میں تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الہلال  کلب نے یوم تاسیس کا جشن کلب کے صدر دفتر میں کیا ہے جس میں سٹار فٹبالر نیمار نے سعودی روایتی لباس میں شرکت کی ہے۔
جشن میں سعودی عرب کے روایتی نغمے اور رقص پیش کیا گیا ہے  جبکہ کلب میں سعودی جھنڈیوں سے مزین کیا گیا۔
دوسری طرف الاتحاد کلب نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں یوم تاسیس کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں سٹار فٹبالر کریم بنزیما سعودی روایتی لباس میں ملبوس نظر آئے۔
الاتحاد فٹبال کلب نے یوم تاسیس پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین صدیوں پر محیط تاریخ پر ہمیں فخر و ناز ہے۔

شیئر: