Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سعودی عرب کی تین صدیوں پر محیط تاریخ پر فخر کا اظہار

مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط  بنانے کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے یوم تاسیس کے موقع پر سعودی عرب کی تین صدیوں پر محیط تاریخ کے ساتھ  اس کے اتحاد اور استحکام پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے کہا کہ’ ریاست کا مقصد اس سرزمین پر رہنے والے ہر فرد کے لیے ایک بہتر مستقبل فراہم کرنا ہے۔‘
کابینہ کو حالیہ دنوں میں مملکت کی سرگرمیوں خاص طور پر مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط  بنانے، پیغامات اور سربراہوں سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔
کابینہ نے انٹرنیشنل واٹر فورم کی میزبانی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزبانی دراصل سعودی عرب کی طرف سے پانی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل حل کرنے میں کردار کو واضح کرتی ہے۔

شیئر: