Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کی مدد کے لیے آٹھواں طیارہ روانہ

’پولینڈ کے ہوائی اڈے پر اترنے والے طیارے میں 78 ٹن امدادی سامان موجود ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کی مدد کے لیے آٹھواں طیارہ ریاض سے روانہ ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پولینڈ کے ہوائی اڈے پر اترنے والے طیارے میں 78 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کہا ہے کہ ’یوکرین روانہ کئے جانے والے طیارے میں جنریٹر، بجلی کا سامان اور دیگر امدادی اشیا ہیں‘۔
’یوکرین کے لیے روانہ کی جانے والی امداد سعودی عرب کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کی امداد کا حصہ ہے‘۔

شیئر: