طائف میونسپلٹی کی یوم تاسیس کے لیے تیاریاں مکمل
’الردف پارک میں 22 سے 24 فروری تک شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک پروگرام ہوں گے‘ (فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ یوم تاسیس کا جشن منانے کے لیے متعدد تفریحی و سماجی سرگرمیوں کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت ثقافت کے تعاون سے الردف پارک میں ’تاسیس ولیج‘ قائم کیا جائے گا جہاں تین دن تک پروگرام منعقد ہوں گے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’الردف پارک میں 22 فروری سے 24 فروری تک شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک تاسیس ولیج کے پروگرام ہوں گے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’یوم تاسیس کی مناسبت سے شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں کے علاوہ پبلک مقامات کو جھنڈیوں اور قمقموں سے سجادیا گیا ہے‘۔
’علاوہ ازیں مختلف مقامات پر 180 بینر اور بورڈ نصب کئے گئے ہیں‘۔