Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی سہولت

غیرملکی کمپنیوں کے ریجنل ہیڈ کواٹرکھولنے کی کارروائی کو مزید آسان بنایا گیا ہے(فوٹو، ایکس)
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ مملکت میں غیرملکی سرمایہ کاری کے مراحل کو آسان بنایا گیا ہے۔ غیرملکی کمپنیوں کے ریجنل صدر دفاتر کھولنے کےلیے وزارت سرمایہ کاری سے لائسنس حاصل کیا جاتا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت تجارت نے سرمایہ کاری کے تعاون سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس پر اکاونٹ بنانے کے بعد غیرملکی سرمایہ کاروں کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ مملکت میں اپنی کمپنی کا ریجنل ہیڈ کواٹرکھول سکیں گے۔ 
وزارت تجارت کی جانب سے ڈیجیٹل سروسز حاصل کرنے کے لیے https://mc.gov.sa/ar/eservices/Pages/default.aspx لنک جاری کیا ہے۔
وزارت تجارت نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ مذکورہ لنک کے ذریعے  بیرون ملک موجود غیرملکی کمپنیاں اپنے ریجنل ہیڈ کوارٹر کو مملکت میں کھولنے کےلیے لائسنس حاصل کرسکتی ہیں۔
مذکورہ لنک کے ذریعے جہاں کمرشل رجسٹریشن (سی آر) کے اجرا کی سہولت فراہم کی جاتی ہے وہاں سی آر کی تجدید کے علاوہ اپنا برانڈ بھی رجسٹر کرایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے متعدد سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
غیرملکی سرمایہ کاروں کو اس ضمن میں کافی مراعات بھی حاصل ہیں علاوہ ازیں انکے قانونی و تجارتی اجازت ناموں کو آسان بنانے کےلیے ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: