پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انتخابات 2024 میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔
جمعہ کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مریم نواز نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’کل رات میڈیا کے ایک حصے کی طرف سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے برعکس پی ایم ایل این مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔‘
As opposed to the false perception deliberately built by a section of media last night, PMLN, Alhamdolillah emerging as the single largest party in centre and in Punjab. Some results awaited. MNS will head to PMLN HQ for the victory speech as soon as final results are received
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 9, 2024
مریم نواز نے مزید کہا ’ابھی کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج موصول ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف وکٹری تقریر کے لیے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر کا رخ کریں گے۔‘
انتخابی عمل کے بعد مریم نواز کا یہ پہلا بیان ہے جو انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کی پوسٹ پر ردعمل بھی دیا ہے۔
شاہد صدیق نامی صارف نے لکھا ’وہ تو ٹھیک ہے مگر یہ ٹویٹ آپ نے رات کو کیوں نہیں کی؟‘

محمد عارف نے مریم نواز کی پوسٹ کے جواب میں لکھا ’ مگر یہی بات اگر اس وقت رات کو کرتے جب چینلز کی طرف سے پراپیگنڈا کیا جا رہا تھا تو کم از کم اتنا ہیجان پیدا نہ ہوتا۔‘

مس مریم تھاٹس نامی اکاؤنٹ نے کہا ’صرف آپ کا پراسیس ہی کیوں سست ہے؟‘









