Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

شاہی مہمان مدینہ منورہ سے عمرہ ادا کرنے مکہ روانہ ہوگئے

’شاہی مہمان قافلے کی صورت میں ذی الحلیفہ میقات پہنچے جہاں احرام کی نیت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
شاہی ضیافت میں عمرہ وزیارت پروگرام کے مہمان مدینہ منورہ سے عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی مہمان قافلے کی صورت میں ذی الحلیفہ میقات پہنچے جہاں انہوں نے احرام کی نیت کی ہے۔
شاہی مہمانوں نے شاندار ضیافت پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین پروگرام کے دوسرے مرحلےمیں یورپ اور جنوبی امریکہ کے 15 ممالک سے 250 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔
 

شیئر: