Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شاہی مہمانوں نے کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ کیا

خادم حرمین شریفین عمرہ وزیارت پروگرام میں شامل یورپ اور جنوبی امریکا کے 15 ممالک سے آنے والے زائرین نے وزارت اسلامی امور کے ثقافتی پروگرام کے تحت کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ کیا۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مہمانوں نے پرنٹنگ کمپلکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہیں قرآن کریم کے تحفظ، پرنٹنگ اور نشر و اشاعت کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
زائرین نے قرآن کریم کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کے مراحل اور نظرثانی اور تصدیق کے عمل کا معائنہ کیا، جبکہ مہمانوں کو پرنٹنگ پریس کی جانب سے ان کی زبان میں مترجم قرآن  تحفہ بھی دیا گیا۔
شاہی مہمانوں نے پرنٹنگ پریس کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کنگ فہد پرنٹنگ کمپلکس لاکھوں کی تعداد میں قرآن کریم کے نسخوں کی طباعت اور تقسیم کی ذمہ داری پوری کرتا ہے جو کہ تمام مسلمانوں کی نگاہ قابل قدر عمل ہے۔
علاوہ ازیں شاہی ضیافت پر آنے والے زائرین نے مدینہ منورہ میں اپنے قیام کے دوران زائرین کو خدمات کی فراہمی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور مسجد نبوی کی فن تعمیر کی تعریف کی۔
اخبار 24 کے مطابق رومانیہ سے آنے والے مہمان ناصر الکیلانی نے شاہی ضیافت کے پروگرام کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
انہوں نے سعودی عرب اور بالخصوص حرمین شریفین میں ہونی والی ترقیاتی کاموں اور زائرین کو فراہم  جانے والی سہولتوں کو سراہا۔
 البانیہ سے تعلق رکھنے ایرلنڈی سولاکو نے حجاز مقدس کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی کی تمنا پوری کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
شمالی یونان سے آنے والےعایدین محمد نے کہا کہ ’مسجد نبوی میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے باعث نماز کی ادائیگی اور زیارتیں انتہائی آسانی اور روحانیت کے احساس کے ساتھ مکمل ہوئی ہیں۔‘

شیئر: