Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

مکہ ریجن میں سعودی شہری کو قتل کیس میں سزائے موت

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت سنائی تھی (فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے مکہ ریجن میں سنیچر کو قتل کیس میں سعودی شہری کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
عکاظ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں بتایا گیا کہ ’سعودی شہری عبدالرحمن بن سالم الحارثی نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے عبدربہ سعد القحطانی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔‘
 بیان کے مطابق’ سیکورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرنے بعد تحقیقات کی جس کے بعد عدالت کے حوالے کردیا۔‘
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت سنائی تھی۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کی۔ ایوان شاہی کی جانب سے فرمان جاری ہونے پر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔

شیئر: