Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دوست کو پانی کے ٹینک میں ڈبو کر ہلاک کرنے والے شہری کو سزائے موت

ادارہ پراسیکیوشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت داخلہ نے سنیچر کو حائل ریجن میں سعودی شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا۔  
اخبار 24 کے مطابق حائل ریجن میں سعودی شہری خالد بن محمد الشمری نے اپنے دوست نایف التمیمی کو زد وکوب کیا بعدازاں اسے شدید زخمی و نیم بے ہوشی کی حالت میں پانی کے ٹینک میں پھینک دیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ 
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ادارہ پراسیکیوشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا جس کا چالان کرمنل کورٹ کو ارسال کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ 

شیئر: