Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

بنگلہ دیشی صدر سے ڈھاکا میں سعودی مجلس شوری کے سربراہ کی ملاقات

دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے جمعرات کو ڈھاکا کے صدارتی ہیڈ کوارٹر میں سعودی شوری کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبد اللہ بن محمد آل الشیخ کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شوری کے صدر بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر ہیں۔
بنگلہ دیشی صدر نے سعودی مجلس شوری کے سربراہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں سعودی قیادت کی جانب سے حرمین شریفین کے زائرین کے حوالے سے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے مسلم امہ اور عالمی سطح پر اہم ملک کی حیثیت سے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔
سعودی مجلس شوری کے صدر نے پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر صدر شہاب الدین کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات کا بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی مجلس شوری کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد آل الشیخ نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی تھی۔
 

شیئر: