Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 04 فروری ، 2026 | Wednesday , February   04, 2026
بدھ ، 04 فروری ، 2026 | Wednesday , February   04, 2026

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا لیا۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ان کے ایرانی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی  پیش رفت خاص طور پر غزہ کی صورتحال، اس کی سیکیورٹی اور انسانی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: