Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

اعتدال پسندی اور رواداری کی اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے پر اتفاق

سعودی وزیر اسلامی امور سے ملائیشیئن اسلامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر نے ملاقات کی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ سے جدہ میں ملائیشیئن اسلامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل داتوک حکیمہ محمد یوسف نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں اسلامی امور سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اعتدال پسندی، رواداری کی اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے، انتہا پسندی اور نفرت کو مسترد کرنے کے حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

شیئر: