Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

کویت نے ’دہشت گرد‘ سیل کا اہل تشیع کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی (کونا) نے جمعرات کو کہا ہے کہ کویت کی وزارت داخلہ نے ایک ’دہشت گرد‘ سیل کا منصوبہ ناکام بنایا ہے جو اہل تشیع کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا۔
کونا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے اس سیل پر نظر رکھی اور اس کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا، جس کے بعد ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ان ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

شیئر: